
وفاقی وزیر نے کہاکہ مراد علی شاہ کی بطور وزیرخزانہ سندھ سبسڈی کا جےآئی ٹی نے سراغ لگا لیا، آٹے چینی انکوائری کے بعد وزیراعلیٰ سندھ کو اپنا انجام نظر آ رہا ہے۔
وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ پہلے وزیراعلیٰ خود خبرنامہ پڑھنے ٹی وی پر آتے تھے آج وزراء کو بھیج دیا، خیال تھا کہ وزیراعلیٰ کورونا اور غریب کو فاقے سے بچانے کی حکمت عملی دیں گے مگر وزیراعلیٰ آٹا، چینی انکوائری پر شدید ذہنی دباؤ کا شکار دکھائی دے رہے ہیں۔
مرادسعید نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کو کورونا وبا سے عوام کو بچانے کی فکر نہیں ہے، بس مرادعلی شاہ کو اپنی ناجائز سبسڈیز دینے کی واردات بےنقاب ہونے کا خطرہ ہے، مرادعلی شاہ کی بطور وزیرخزانہ سندھ سبسڈی کا جےآئی ٹی نے سراغ لگا لیا، آٹےچینی انکوائری کے بعد وزیراعلیٰ سندھ کو اپنا انجام نظر آ رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مرادعلی شاہ نے ایکسپورٹ سبسڈی کے علاوہ7 ارب سےزائد کی سبسڈی دی، عوام کا پیسہ جعلی اکاؤنٹس میں بھیج کر مراد علی شاہ زرداری کا نمک حلال کرتے رہے جب کہ زرداری، اومنی گروپ کو جو سبسڈی دی وہ جعلی اکاؤنٹس سےبرآمد ہوئی۔
مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے نقش قدم پرچلتے تو کورونا کی پیش قدمی اس انداز میں جاری نہ رہتی، مرادعلی شاہ نے زرداری کی کرپشن بچانی ہے تو وزارت اعلیٰ کا منصب خالی کردیں، سندھ حکومت ایسے شخص کے سپرد کی جائے جو عوام کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے جان مارے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2RyCSdB
0 comments: