
کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور اس کے ساتھ ہی کورونا کے باعث بڑے بڑے ممالک کی معشتیں بھی شدید متاثر ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔
پاکستان میں بھی وائرس کے اثرات ڈالر کی قیمت اور اسٹاک مارکیٹ پر دکھائی دے رہے ہیں ۔
انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں 9 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد قیمت 166 روپے 70 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں بھی ہفتے کے پہلے روز کاروبار میں مندی دیکھنے میں آئی ہے، اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغازہوا تو انڈیکس 32 ہزار 33 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر کے بعد اس میں 556پوائنٹس کی کمی ہوئی اور انڈیکس 31 ہزار 477 پوائنٹس پر آ گیاہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Rxsans
0 comments: