Sunday, April 12, 2020

پاک فوج کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، حادثے میں انسٹرکٹر اور پائلٹ شہید

پائلٹ میجر عمر اور لیفٹیننٹ فیضان شہید ہوگئے ہیں
پاک فوج کا مشاق طیارہ پنجاب کے شہر گجرات میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں انسٹرکر اور پائلٹ شہید ہوگئے۔

پاک فوج کا تربیتی طیارہ گجرات کے گاؤں چوپالا میں گر کر تباہ ہوگیا۔

طیارے میں دو پائلٹ میجر عمر اور لیفٹیننٹ فیضان سوار تھے اور انہیں جان بچانے کے لیے طیارے سے باہر نکلنے کا موقع نہ مل سکا جس کے نتیجے میں دونوں شہید ہوگئے۔

میجر عمر انسٹرکٹر اور لیفٹیننٹ فیضان زیر تربیت پائلٹ تھے، مشاق طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ اس دوران یہ ناخوش گوار واقعہ پیش آیا۔

میجرعمرگجرات اور لیفٹیننٹ فیضان کا تعلق کلرکہار سے تھا، واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3ej3M31

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times