Tuesday, April 14, 2020

پاکستان میں کونسی انڈسٹری فی الفور بند کردی جائے گی؟ عثمان ڈار نے خبردار کردیا

وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار
وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ جو انڈسٹری حکومت کے ایس او پیز پر عمل نہیں کرے گی اسے فوری بند کر دیا جائےگا۔

چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام عثمان ڈار کی صدورچیمبر آف کامرس سے ملاقات ہوئی جس میں ایکسپورٹ اور لاک ڈاؤن کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم تمام فیصلے غریب عوام کو مدنظر رکھتے ہوئے کررہے ہیں، معیشت کا دارومدار ایکسپورٹ، اوورسیز پاکستانیوں کے پیسے بھیجنے پر ہے۔

چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام نے کہا کہ کورونا کے باعث ایکسپورٹ، بیرون ملک مقیم پاکستانی دونوں متاثر ہیں، ایس او پیز کے تحت ایکسپورٹ انڈسٹری کھولنے کی اجازت دی جائےگی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اپریل سے جون تک آرڈر کی ایکسپورٹ یقینی بنانے والے انڈسٹری کھول سکیں گے،حکومت کے ایس اوپیز پر عمل نہ کرنے والی انڈسٹری کو فوری بند کر دیا جائےگا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3bmkCfa

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times