
عالمی ثالثی ٹربیونل نے ایرانی کمپنی کو72 کروڑ روپے سود سمیت ہرجانہ ادا کرنے کا فیصلہ سنایا ہے۔ این ٹی ڈی سی اور ایرانی کمپنی کے مابین پیرس میں آئی سی سی بین الاقوامی ثالثی عدالت میں کیس چل رہا تھا۔
ایرانی کمپنی نے500 کے وی گدو۔ملتان ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر کا کام ادھورا چھوڑ دیا تھا،این ٹی ڈی سی کی طرف سے ٹھیکہ منسوخ کرنے پر ایرانی کمپنی نے عالمی ثالثی ٹربیونل میں کیس دائر کردیا جس پر ٹربیونل نے این ٹی ڈی سی کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے۔
این ٹی ڈی سی کے ترجمان نے کہا کہ بین الاقوامی ثالثی عدالت میں ایرانی کمپنی کے خلاف مقدمہ جیتنا پاکستان کی بڑی فتح ہے۔
واضح رہے کہ این ٹی ڈی سی حکومت پاکستان کی ایک کمپنی ہے جو بجلی کی ترسیل سے متعلق ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3aDI6v8
0 comments: