Saturday, April 25, 2020

صدر ٹرمپ اپنے ہی بیان سے مُکر گئے، کیا عذر پیش کیا؟ دلچسپ خبر آگئی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ لوگوں کو دیے گئے مشورے سے مکر گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر نے کورونا کے علاج کے لیے لوگوں کو جراثیم کش محلول کے انجکشن لگانے کا مشورہ دیا جس پر شدید تنقید کے بعد وہ اپنے بیان سے مکر گئے۔

امریکی صدر نے کہا کہ کورونا کے متاثرین کے علاج میں انجکشن اور الٹرا وائلٹ شعاعوں کی مدد لینے کی تجاویز “طنزیہ” طور پر کہی تھی، ان کے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا گیا۔

دوسری جانب ڈیٹول اور لیزول بنانے والی کمپنیوں نے صارفین کو وارننگ جاری کر دی کہ کسی بھی صورت جراثیم کش ادویات کو پیا یا انجیکٹ نہ کیا جائے۔

ریکٹ کمپنی نے وضاحتی بیان میں کہا جراثیم کش ادویات صرف بیرونی استعمال کے لیے ہیں، کسی صورت ڈیٹول جیسی دوا کو انجیکشن کے طور پر یا پینے کے لیے استعمال نہ کیا جائے۔

کئی ڈاکٹروں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کسی بھی دوا کے استعمال سے پہلے شہریوں کو ڈاکٹر سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Y322oI

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times