
اسٹینفرڈ یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن کے ماہرین کے تیار کردہ، اس ذہین ٹوائلٹ میں فضلے (پیشاب اور پاخانے) کا تجزیہ کرنے کےلیے حساس کیمرا، موشن سینسر اور کیمیکل ٹیسٹنگ کٹ ایک ساتھ موجود ہیں جبکہ یہ پورا نظام اپنے تجزیئے کی ساری رپورٹ فوری طور پر متعلقہ ڈاکٹر کو بھیج دیتا ہے جسے پڑھ کر ڈاکٹر یہ اندازہ لگاتا ہے کہ اس شخص کی صحت مناسب ہے یا وہ کسی سنگین بیماری کا شکار ہے۔
ذہین ٹوائلٹ کا نظام پیشاب خارج ہونے کی رفتار پر نظر رکھتا ہے جس سے مردوں میں پروسٹیٹ کی صحت کا پتا چلتا ہے۔ اسی کے ساتھ یہ ٹوائلٹ پیشاب کا حیاتی کیمیائی تجزیہ بھی کرتا ہے جس سے انفیکشن کی علامات، مثانے کے سرطان، گردے کی خرابی اور دیگر بیماریوں کا پتا چلایا جاسکتا ہے۔ علاوہ ازیں پیٹ کی خرابی جانچنے کےلیے بھی ٹھوس فضلے کی ساخت اور کثافت بھی یہ نظام خودکار طور پر جانچتا ہے۔
تحقیقی جریدے ’’نیچر بایومیڈیکل انجینئرنگ‘‘ کے تازہ شمارے میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اب تک یہ ذہین ٹوائلٹ 21 افراد کئی ماہ تک استعمال کرچکے ہیں اور انہوں نے اس ایجاد کو بہت سراہا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2zfGc7c
0 comments: