
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)نے پاکستان کو رپورٹ جمع کروانے کیلئے پانچ ماہ کا اضافی وقت دے دیا۔
پاکستان کو یہ سہولت کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر دی گئی ہے۔ جس سے اب پاکستان کو منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کیلئے مالی معاونت کے خلاف 13 فول پروف انتظامات سے متعلق رپورٹ جمع کرانے میں 5 ماہ کا اضافی وقت مل گیا ہے۔
سینئر سرکاری عہدیدار نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے ذریعے ایف اے ٹی ایف سے حالیہ اقدام کے بارے میں اطلاع ملی کہ ان کا بیجنگ میں 21 سے 26 جون کو ہونے والا جائزہ ملتوی کردیا گیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ایف اے ٹی ایف کی جانب سے اب اکتوبر میں ملک کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Rl2pH7
0 comments: