
معاون خصوصی نے آج صبح ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے کہا کہ ذخیرہ اندوزی کر کے نفع کمانے والوں کو اب سزا دی جائے گی، عوام ذخیرہ اندوزوں کی نشان دہی کریں اور ضبط مال کا 10 فی صد انعام پائیں۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام کورونا وبا کی صورت حال کے پیش نظر عوام کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے، اشیائے ضروریہ کی بلاتعطل فراہمی حکومت کی اولین ذمے داری ہے، ذخیرہ اندوزوں کی تاک میں رہیں، نشان دہی کر کے انعام اورغریبوں کی دعائیں لیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ کرونا سے متاثرہ افراد کو ریلیف دینا ہماری اولین ترجیح اور ذمے داری ہے، یہ آرڈیننس عوام کو مہنگائی سے بچانے کے وزیر اعظم کے عزم کا اظہار ہے، عوام کی مشکلات سے فائدہ اٹھانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کے پی حکومت نے ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے لیے مجوزہ آرڈیننس تیار کیا ہے، جس کے تحت 3 سال قید، اور برآمد شدہ مال کا 50 فی صد جرمانہ ادا کرنا ہوگا، اسپیشل مجسٹریٹ ذخیرہ اندوزی کے کیسز کی سماعت کریں گے، مجسٹریٹ ایک ماہ کے اندر کیسز کا فیصلہ کرنے کا پابند ہوگا، یہ آرڈیننس ادویات، سرجیکل گلوز، ماسک، سینی ٹائزر، آٹا، سبزی، چینی، چاول، دالوں سمیت 32 اشیائے خورد و نوش کی ذخیرہ اندوزی پر لاگو ہوگا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2RRYd1I
0 comments: