
معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے اپنی خوبصورت آواز میں اذان ریکارڈ کرا دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ قوم کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھے۔
انہوں نے کہا کہ آذان ریکارڈ کرکے نیک کام میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔
AZAN Recitation - Atif Aslamhttps://t.co/44ONnGgoLJ
— Atif Aslam (@itsaadee) April 4, 2020
گزشتہ دنوں ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے مخیر حضرات سے ایپل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مشکل گھڑی میں غریبوں کا خیال رکھیں اور ان کی مدد کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں متعدد ادارے خیرات اکھٹی کر رہے ہیں اس میں حصہ ڈال کر مستحق لوگوں کی مدد کی جا سکتی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2JDGExV
0 comments: