
کورونا وائرس کا سب سے زیادہ شکار ہونے والوں میں امریکا سر فہرست ہے جہاں مریضوں کی تعداد دولاکھ ستتر ہزار سے زائد ہے جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بارہ ہزار کے قریب ہے۔
اسی طرح دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ متاثرہ ملک اسپین ہے جہاں ایک لاکھ چھتیس ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد چونتیس ہزار سے زائد ہے۔
اٹلی میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ انیس ہزار ہے اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد انیس ہزار سات سو سے زائد ہے، اسی طرح جرمنی میں اکیانوے ہزار سے زائد متاثر اور صحت یاب افراد کی تعداد چوبیس ہزار سے زائد ہے۔
چین اور ایران میں بھی وبا سے متاثرہ افراد صحت یاب ہو رہےہیں،چین میں اب بھی اکیاسی ہزار مریض ہیں جبکہ ایران میں مریضوں کی تعداد پچپن ہزار کے قریب ہے اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد انیس ہزار سے زائد ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2JGWjwA
0 comments: