Friday, April 3, 2020

مہلک وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ، سعودی حکومت نے مکہ اور مدینہ سے متعلق کڑا فیصلہ لےلیا

سعودی عرب نے مکہ اور مدینہ میں چوبیس گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ کر دیا ہے۔
مہلک وائرس کے پھیلاو کے پیشِ نظر سعودی عرب نے مکہ اور مدینہ میں چوبیس گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ کر دیا۔ صرف مخصوص اوقات میں نوجوان ادویات اور خوراک کی خریداری کر سکیں گے۔

کورونا سے نمٹنے کے جتن، سعودی حکام نے مکہ اور مدینہ میں چوبیس گھنٹوں کے کرفیو کا اعلان کر دیا۔ اطلاق حرم شریف اور مسجد نبوی پر بھی ہو گا۔

دونوں مقدس شہروں کے داخلی و خارجی راستے مکمل بند کردیئے اور آمد و رفت معطل ہے۔ رہائشی صرف ضروری اشیاء اور طبی سامان کی خریداری کے لیے صبح چھ سے دوپہر تین کے درمیان باہر نکل سکیں گے۔

کرفیو کے دوران تمام تجارتی سرگرمیوں پر پابندی ہے۔ نرمی کے اوقات میں صرف نوجوانوں کو خریداری کی اجازت ہوگی۔ بچوں اور بزرگوں کو گھر پر ہی رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس: متحدہ عرب امارات نے بڑی پابندی عائد کر دی

دوسری جانب اماراتی میڈیا کے مطابق وزارت تعلیم نے نجی اداروں، رہائش گاہوں اور تعلیمی اداروں میں طلبا کو پرائیویٹ ٹیوشن دینے پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے احکامات تک نجی طور پر تدریسی عمل کی اجازت نہیں ہوگی۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3bIIA44

0 comments:

Popular Posts Khyber Times