Friday, April 3, 2020

اسلامی نظریاتی کونسل کی عوام کو نمازجمعہ گھروں میں ادا کرنے کی تلقین

کورونا وائرس کے سبب مساجد میں صرف تین سے پانچ افراد کو نماز پڑھنے کی اجازت دی ہے
پاکستان کے صوبہ پنجاب اور سندھ کی حکومت نے کورونا وائرس کے سبب مساجد میں صرف تین سے پانچ افراد کو نماز پڑھنے کی اجازت دی ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل نےعوام کو نمازجمعہ گھروں میں ادا کرنے کی تلقین کی ہے جب کہ جامعہ بنوریہ اور جامعہ نعیمیہ نے بھی نماز گھر میں ادا کرنے کا فتویٰ جاری کیا ہے۔

سندھ میں جمعہ کے روز دوپہر بارہ سے تین بجے تک تمام سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں چودہ اپریل تک توسیع کا نوٹی فکیشن بھی جاری کیا ہے۔

جامعہ بنوری ٹاؤن نے فتویٰ دیا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث مساجد میں جانا ممکن نہ ہو تو کم از کم 4بالغ افراد گھر میں نماز جمعہ ادا کریں۔

گھر میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران دروازہ کھلا رکھا جائے اور اگر کوئی نماز میں شریک ہونا چاہے تو اسے نہ روکا جائے۔

گھر میں بھی مسجد کی طرح دو اذانوں اور خطبہ کے بعد نماز جمعہ ادا کی جائے، اگر کوئی شخص باجماعت نماز نہ پڑھ سکے تو وہ اکیلے نماز ظہر ادا کرے۔

فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ اگر مسجد میں پنج وقتہ نماز باجماعت پڑھنا ممکن نہ ہو تو گھر میں جماعت کرائی جائے، امام کے پیچھے ایک مرد یا ایک نابالغ بچہ ہو تو وہ امام کی دائیں جانب تھوڑا پیچھے کھڑے ہوں۔

اگر امام کے ساتھ دو یا دوسے زیادہ بالغ مرد ہوں توہ پیچھے صف میں کھڑے ہوں۔ اگر امام کے ساتھ ایک خاتون ہو تو وہ پچھلی صف میں کھڑی ہوں۔

امام کے ساتھ ایک مرد اور ایک خاتون ہوں تو مرد دائیں تھوڑا پیچھے اور خاتون پچھلی صف میں کھڑی ہوں۔ امام کے ساتھ مرد اور خواتین ہوں تو پہلی صف میں مرد، ان کے پیچھے بچے اور آخر میں خواتین کھڑی ہوں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/344h1Qm

0 comments:

Popular Posts Khyber Times