Wednesday, April 29, 2020

دنیا سمجھنا چاہتی ہے کوورونا وائرس کی وبا کیسے شروع ہوئی، امریکہ کا چین سے اہم مطالبہ

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو
امریکہ نے ایک مرتبہ پھر چین سے ووہان وائرالوجی لیبارٹری تک دنیا کو رسائی دینے کا مطالبہ کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہدنیا سمجھنا چاہتی ہے کوورونا وائرس کی وبا کیسے شروع ہوئی۔ 

انہوں نے کہا کہ بیجنگ پر لازم ہے کہ وہ شفاف طریقہ اپنائے کیونکہ ووہان میں اب بھی پیتھوجینز کی کئی لیبارٹریز میں کام جاری ہے اور ہمیں نہیں معلوم کہ وہاں کیسی سیکیورٹی میں کام کیا جاتا ہے۔

امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم چین سے کورونا وائرس کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کر چکے ہیں۔

گزشتہ ہفتے بھی امریکہ نے چین سے حساس لیبارٹریوں کے معائنے کا مطالبہ کیا تھا۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ چین میں حساس تجربہ گاہیں ابھی بھی کھلی ہیں اور ان پر کام ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے مواد کو محفوظ طریقے سے ہینڈل کیا جائے تاکہ حادثاتی طور پر پھیلنے سے بچا جاسکے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر نے چند روز قبل چین پر الزام لگایا تھا کہ مہلک وائرس ووہان کی تجربہ گاہ میں بنا اور وہیں سے لیک ہوا تاہم چین نے اس الزام کی سختی سے تردید کر دی تھی۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/35ijgzU

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times