
کورونا کو شکست دینا ہے تو گھروں میں رہنا ہے، سندھ حکومت نے بھی وائرس کے خلاف سخت اقدامات کرلئے۔
سندھ بھر میں آج دن بارہ سے ساڑھے تین بجے تک مکمل طور پر لاک ڈاؤن ہوگا، ترجمان سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کے دوران ہر قسم کی دکانیں بھی بند رکھنے کا اعلان کیا ہے، اس دوران پابندی سے مستشنیٰ کاروبار بھی بند رہے گا۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضٰی وہاب کے مطابق فیصلہ نماز جمعہ کے اجتماعات کو محدود کرنے کے لئے کیا گیا ہے جس کیلئے تمام مسالک کے علماء کرام کی حمایت بھی حاصل کی گئی ہے۔
سندھ حکومت کی جانب سے گزشتہ جمعے کو بھی نماز جمعہ کے اجتماعات محدود کرنے کی ہدایت کی گئی تھی تاہم ہدایات کی خلاف ورزی کرنے پر متعدد آئمہ اور مسجد انتظامیہ کے خلاف مقدمات درج کئے گئے تھے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2w8luEX
0 comments: