Wednesday, April 1, 2020

کورونا وائرس، خصوصی طیارہ چین سے امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا

کورونا وائرس، خصوصی طیارہ چین سے امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا
قومی ائر لائن (پی آئی اے) کا خصوصی طیارہ چین سے امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا۔

پی آئی اے کی پرواز پی کے 8552 چین سے کورونا وائرس سے متعلق امدادی سامان لے کر اسلام آباد پہنچا۔ جہاز میں 20 کنٹینرز پر مشتمل امدادی سامان لایا گیا جس میں ٹیسٹنگ کٹس، گلوز اور ماسک شامل ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق کسٹمز کلیئرنس کے بعد سامان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کا خصوصی طیارہ گذشتہ روز امدادی سامان لینے چین گیا تھا۔

مزید پڑھیں:پی آئی اے کی دو خصوصی پروازیں کینیڈا کے شہریوں کو لے کر ٹورنٹو روانہ

پاکستان میں کورونا سے ہلاک افراد کی تعداد 31 ہو گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار 2 سے بڑھ گئی ہے۔

حکومت پاکستان نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کر رکھا ہے اور صرف اشیا ضرورت کی دکانوں کو کھولنے کی اجازت ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2UX4VEf

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times