Wednesday, April 29, 2020

ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا

ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی
ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کورونا وائرس کا دوسرا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا، فیصل ایدھی اس وقت اسلام آباد آئیسولیشن میں موجود ہیں۔

گزشتہ روز فیصل ایدھی نے دوسری مرتبہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا تھا جس کی رپورٹ آج موصول ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق فیصل ایدھی میں اب بھی کورونا وائرس موجود ہے۔

ڈاکٹروں نے سماجی کارکن فیصل ایدھی کو آرام کا مشورہ دیا ہے۔ اب چند روز بعد ان کا ٹیسٹ دوبارہ کرایا جائے گا۔

خیال رہے کہ فیصل ایدھی کا کورونا کا پہلا ٹیسٹ مورخہ20 اپریل کو ہوا تھا جس کی رپورٹ مثبت آئی تھی۔ ٹیسٹ سے پہلے فیصل ایدھی کو ہلکے بخار اور نزلے کی شکایت تھی۔

فیصل ایدھی کئی دنوں سے کورونا کے مریضوں کے ساتھ رابطے میں تھے تاہم ٹیسٹ کی رپورٹ آنے تک فیصل ایدھی کی طبیعت بالکل ٹھیک بتائی جا رہی تھی۔

ٹیسٹ کی رپورٹ موصول ہوئی تو فیصل ایدھی اسلام آباد میں ہی موجود تھے جہاں انہیں قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت کی گئی۔ ڈاکٹرز نے فیصل ایدھی کو اسلام آباد ہی میں قیام کا مشورہ دیا تھا۔

قبل ازیں فیصل ایدھی نے وزیراعظم عمران خان اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کی تھیں جس کے بعد وزیراعظم عمران خان کا بھی کورونا کا ٹیسٹ کروایا گیا تھا جس کے نتیجہ منفی آیا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3bOGujE

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times