Thursday, April 16, 2020

جان لیوا وائرس اندرونِ سندھ پنجے گاڑنے لگا، مزید کتنے کیسز ریکارڈ؟ تفصیلات جانئے

 اندرون سندھ کورونا وائرس کا تیزی سے پھیلنے کا انکشاف ہوا ہے
دنیا بھر میں جان لیوا وائرس کے وار جاری ہیں اور اب کورونا وائرس کے اندرون سندھ تیزی سے پھیلنے کا انکشاف ہوا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ 340 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ گھوٹکی میں 96 نئے ایسے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں جو مقامی طور پر منتقل ہوئے ہیں۔

سندھ کے محکمہ صحت کے مطابق گھوٹکی میں کورونا متاثرین کی تعداد 98 ہو گئی ہے۔ شہید بے نظیر آباد میں 58 کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں جس کے بعد تعداد بڑھ کر 94 ہو گئی ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سکھر میں 52 نئے کیسز کا اندراج کیا گیا ہے جس کے بعد شہر میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 326 ہوچکی ہے۔

سندھ کے محکمہ صحت کے مطابق شہر قائد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 70 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کراچی میں کورونا متاثرین کی کل تعداد 1167 ہو گئی ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2RLi9Dw

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times