Sunday, April 19, 2020

معیشت کو بچانے کے لیے سندھ حکومت نے اہم قدم اٹھالیا

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
محکمہ داخلہ سندھ نے 52 برآمدی صنعتی کمپنیز کو کام کرنے کی اجازت دے دی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے 52 برآمدی صنعتی کمپنیوں کو کام کرنے کی اجازت دے دی، تمام کمپنیوں پر کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ایس و پیز پر عمل لازمی ہوگا۔

اس سے قبل 17 برآمدی کمپنیوں کو اجازت دی گئی تھی، یہ تمام کمپنیاں کراچی کے صنعتی علاقوں میں واقع ہیں، ایس او پیز پر عمل کی ذمے داری کمپنیوں کے مالک پر ہوگی، حکومت کی جانب سے تمام کمپنیوں پر کرونا سے بچاؤ کے لیے ایس اوپیز پر عمل لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ان کمپنیوں پر ایس او پیز کے حوالے سے چیک اینڈ بیلنس رکھا جائے گا، ذرایع کے مطابق تمام کمپنیوں نے حکومت کو انڈر ٹیکنگ جمع کرا دی ہے، اس حلف نامے کی خلاف ورزی پر برآمدی صنعتوں کے خلا ف کارروائی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ کراچی میں غیر صنعتی سطح پر بھی سخت شرائط پر کاروبار کھولنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، اس سلسلے میں متعلقہ محکمے کی جانب سے حلف نامے بھی تیار کیے جا چکے ہیں، گزشتہ روز پولیس کا کہنا تھا کہ حلف نامے پر عمل درآمد کرنے والوں کو ہی کاروبار کھولنے دیا جائے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2xEnW6Q

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times