
عوام کی جانب سے لاک ڈاؤن کی مسلسل خلاف ورزی کے بعد محکمہ داخلہ سندھ نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے جس کا اطلاق خواتین، بچوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر بھی ہو گا۔
کراچی پولیس چیف کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے ڈبل سواری پر تمام استثنیٰ اور رعایت ختم کر دی ہے، پولیس افسران و اہلکار موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی کو یقینی بنائیں۔
کراچی پولیس چیف نے ہدایت کی ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔
مزید پڑھیں: ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹاف کی محنت رنگ لے آئی، وزیر اعلیٰ سندھ نے اہم فیصلہ واپس لے لیا
واضح رہےکہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹاف کی تنخواہ میں کٹوتی کا فیصلہ واپس لے رہا ہوں، ڈاکٹرز ہمارے فرنٹ لائن سپاہی ہیں ان کو مراعات دیں گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2XM1h3l
0 comments: