Thursday, April 9, 2020

ڈراموں میں کب واپس آئیں گی؟ ماہرہ خان نے مداحوں کو خوشخبری سنا دی

ڈراموں میں کب واپس آئیں گی؟ ماہرہ خان نے مداحوں کو خوشخبری سنا دی
 پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنےمداحوں کو بتا دیا ہے کہ وہ ڈرامہ انڈسٹری میں کب واپس آئیں گی۔

 ’ہم سفر‘سے شہرت کا عروج حاصل کرنے والی ماہرہ خان کافی عرصے سے ڈرامہ انڈسٹری سے دور ہیں۔

ماہرہ کے مداح انہیں آج بھی ڈراموں کا حصہ دیکھنا چاہتے ہیں اور اپنی اس چاہت کا اظہار اداکارہ کے ایک مداح نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک سوال کے ذریعے کیا۔

ماہرہ خان کے مداح نے ان سے پوچھا کہ آپ ہمیشہ کہتی تو ہیں کہ عنقریب میں ڈٖرامہ میں کام کروں گی مگر ان وعدوں کے باوجود ماضی قریب میں آپ کا کوئی بھی ڈرامہ اسکرین کی زینت نہیں بنا، آخر کب کریں گی آپ ڈراموں میں کام؟

اداکارہ نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ اس بار میں وعدہ کرتی ہوں کہ فلم کی تکمیل کے بعد میں ڈرامہ میں کام کروں گی۔

خیال رہے کہ ماہرہ خان نے فلمی کریئر کا آغاز فلم بول سے کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3e61t39

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times