Friday, April 24, 2020

آج سے ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز بند، وجوہات سامنے آگئیں

 یوٹیلیٹی اسٹورز
آل پاکستان یوٹیلیٹی اسٹور ورکرز یونین نے ہڑتال کردی ہے جس کے سبب آج سے ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز بند رہیں گے۔

یونین کے چیئرمین سید عارف شاہ کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز سے ورکرز کے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں اور جب تک ہمارے تمام مطالبات منظور نہیں ہوتے اس وقت تک اسٹورز نہیں کھولے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ہڑتال کا فیصلہ پاکستان میں یوٹیلٹی اسٹور ورکرز کی تمام یونینز نے متفقہ طور پر کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یوٹیلٹی اسٹورز منیجمنٹ اور بورڈ جان بوجھ کر حکومت کے لیے مسائل پیدا کر رہے ہیں۔

عارف شاہ نے کہا کہ جب تک ہمارے تمام جائز حقوق نہیں دیے جاتے اسٹورز کے تالے نہیں کھولے جائیں گے۔

یونین کے صدر نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم فوری ہمارے مسائل حل کرنے کے لیے احکامات جاری کریں۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت نے دو سال سے ملازمین کے واجبات کی ادائیگی نہیں کی اور کورونا سے حفاظتی کٹس بھی یوٹیلیٹی اسٹورز پر مہیا نہیں کی گئیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3eJVhOt

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times