
پاکستان میں آج کورونا وائرس سے مزید 3 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 96 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 5,716 تک پہنچ گئی۔
ملک میں ہونے والی 96 ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ خیبرپختونخوا میں 35، سندھ 31 اور پنجاب میں 24 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ بلوچستان میں 2، گلگت بلتستان 3 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوچکی ہے۔
سندھ
سندھ میں آج اب تک کورونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آئے ہیں اور تعداد 1452 ہوگئی ہے۔
وزیراعلیٰ کےمطابق آج مزید 8 افراد صحتیاب ہوکر گھروں پر چلے گئے جس کے بعد صوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 427 ہوگئی ہے۔
پنجاب
پنجاب میں آج اب تک کورونا کےمزید 200 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 170 کیسز کی تصدیق رات گئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بذریعہ ٹوئٹ کی جب کہ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے مزید 30 کیسز کی تصدیق کی۔
صوبے میں مریضوں کی مجموعی تعداد 2826 ہوگئی ہے۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت میں پیر کو کورونا کے مزید 12 کیسز سامنے آئے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔
اسلام آباد میں نئے کیسز کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 131 ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں: بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، پی آئی اے نے اہم کام کا بیڑا اٹھالیا
وفاقی دارالحکومت میں اب تک کورونا سے صرف ایک مریض کا انتقال ہوا ہے۔
خیبرپختونخوا
خیبرپختونخوا میں پیر کو 56 نئے کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی۔ صوبے میں کل ہلاکتوں کی تعداد 35 ہوگئی جب کیسز کی مجموعی تعداد 800 ہوگئی۔
بلوچستان
صوبے میں پیر کو صرف ایک شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد بلوچستان میں کیسز کی مجموعی تعداد 231 ہوگئی۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق وائرس کے شکار مریضوں میں 18 ڈاکٹرز اور 3 پیرامیڈکس بھی شامل ہیں۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں پیر کو مزید 9 کیسز سامنے آئے جس کے بعد علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد 233 ہو گئی ہے۔
آزاد کشمیر
آزاد کشمیر میں آج اب تک کورونا کے مزید 3 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔
پورٹل کے مطابق علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد 43 ہوگئی ہے تاہم اب تک کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2wEdagD
0 comments: