Monday, March 2, 2020

لڑکھڑاتی معیشت سنبھلنے لگی، اسٹاک مارکیٹ بہتری کی جانب گامزن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی زبردست تیزی دیکھی گئی اور ابتدائی گھنٹے میں ہی چار سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

منگل کے روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 39296 پر تھا اور کاروبار کے آغاز پر ہی سرمایہ کار کافی متحرک دکھائی دیئے۔

گزشتہ ہفتے کوروناوائرس کے سبب جو غیریقینی کی صورتحال پیدا ہوئی تھی وہ آہستہ آہستہ کم ہو رہی ہے جس کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی دیکھی جارہی ہے۔
اسٹاک ایکسچینج سے آخری خبریں آنے تک انڈیکس 503 پوائنٹس کے اضافے سے 39800 کی سطح پر پہنچ چکا تھا اور 54,834,350 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت2,410,372,220 پاکستانی روپے رہی۔

گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس37983 پر تھا اور سارا دن تیزی کے سببب کاروبار کا اختتام 1687 پوائنٹس کے اضافے سے 39296 پر ہوا۔

گزشتہ ہفتے مارکیٹ شدید مندی کی لپیٹ میں رہی اور پانچ روز میں 1500 سے زائد پوائنٹس کم ہوئے۔ پہلے روز پیر کو کاروبار کے اختتام پر 1105 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور منگل کو 285 پوائنٹس کم ہوئے۔ بدھ کو بھی مارکیٹ منفی زون میں رہی اور جمعرات کو بھی 251 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/39izn1z

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times