
پشاور زلمی کے اسکواڈ نے دم پخت اور کابلی پلاؤ پر ہاتھ صاف کیا، پختون ڈنر انجوائے کرنے کے بعد ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ دم پخت اور کابلی پلاؤ اب میری فیورٹ ڈشز بن چکی ہیں۔
پشاور زلمی کے چئیرمین جاوید آفریدی نے پشاور زلمی ٹیم کے اعزاز میں روایتی پختون ڈنر دیا جس میں روایتی کھانوں دم پخت، باربی کیو، کابلی پلاؤ سے تواضع کی گئی، پشاور سے خصوصی طور پر ماہر شیف نے اسلام آباد میں گرما گرم دم پخت اور کابلی پلاو تیار کیا۔
پشاور زلمی اسکواڈ میں ڈیرن سیمی، کارلوس بریتھ ویٹ، ہاشم آملہ اور پوری ٹیم نے لذیذ روایتی پختون ڈنر انجوائے کیا، وفاقی وزیر مراد سعید نے بھی ضیافت میں شرکت کی، ڈیرن سیمی نے ڈنر کے بعد دم پخت اور کابلی پلاؤ کو اپنی فیورٹ ڈش قرار دیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3cFfnsk
0 comments: