Sunday, March 22, 2020

چین نے پاکستان کے کس عمل کو سراہاتے ہوئے شکریہ ادا کیا؟ تفصیلات آگئیں

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لی جیان ژاؤ
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کورونا وائرس کے خلاف چین کے کردار کو سراہنے پر وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لی جیان ژاؤ نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا ہےکہ ہم وزیراعظم عمران خان اور پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کے شکر گزار ہیں۔

عمران خان اور آرمی چیف نے کورونا وائرس کے خلاف چین کے کردار کو ذمہ دارانہ اور پرعزم قوم کے طور پر سراہا، ان کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں نے پاکستانیوں سے کہا کہ چین کے تجربات کی پیروی کریں۔ ہماری خواہش ہے کہ پاکستان کورونا کے خلاف جلد از جلد کامیاب ہو۔

 

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2UA6aJI

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times