Sunday, March 22, 2020

زحمت کبھی کبھی رحمت بھی بن کر آتی ہے، کورونا وائرس کے حیران کن فوائد۔۔۔ تحقیق سے نئی بحث کا آغاز

کورونا وائرس کے حیران کن فوائد بھی سامنے آگئے
کورونا وائرس غافل انسان کا دشمن لیکن زندگی کا دوست، وائرس کی دہشت سے جن ملکوں میں لاک ڈاؤن کیا گیا سائنسدانوں کی تحقیق کے مطابق ان ملکوں اور شہروں کی آب و ہوا میں بہتری آئی ہے، ندیوں کا پانی صاف اور آسمان کا اصل رنگ بحال ہو گیا۔

کورونا کی دہشت نے انسانوں کے ہاتھ باندھ دئیے، ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے لاک ڈاؤن کرنے والے ممالک میں ہوا کی کوالٹی میں بہتری آئی ہے، امریکی خلائی ایجنسی ناسا کی جانب سے جاری تصاویر میں واضح طور ہر دیکھا جاسکتا ہے کہ فروری کے مہینے میں چین کے شہر ووہان کے فضا میں نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ کے مقدار میں واضح کمی ہوئی۔

کورونا لاک ڈاون کی وجہ سے شمالی اٹلی میں نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ گیس کے اخراج میں قابل ذکر کمی ریکارڈ کی ہے، یورپین انوائرمنٹ ایجنسی نے اسی طرح کی تبدیلی بارسلونا اور میڈرڈ میں ریکارڈ کی ہے جہاں حکام نے مارچ کے وسط میں کورونا کی وجہ سے لوگوں کو گھروں کے اندر رہنے کے احکامات دیے تھے، ارجنٹائن، ببیلجیم، کیلی فورنیا، فرانس اور تیونس، میں لاک ڈاؤن وجہ سے ہوا کی کوالٹی میں بہتری دیکھی گئی ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے ہوا کی کوالٹی میں طویل مدت کے لیے بہتری کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس نے 192 ممالک کو لپیٹ میں لے لیا، 14 ہزار 600 سے زائد زندگیاں نگل گیا

واضح رہے کہ کورونا وائرس نے (192) ایک سو بانوے ممالک کو لپیٹ میں لے لیا، متاثرہ افراد کی تعداد تین لاکھ اڑتیس ہزار سے تجاوز کر گئی، دنیا بھر میں مرض چودہ ہزار چھ سو سے زائد زندگیاں نگل گیا۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد تین لاکھ اڑتیس ہزار سے زائد ہو چکی ہے، اعداد و شمار کے مطابق پوری دنیا میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 97 ہزار 600 سے تجاوز کر گئی۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اٹلی میں 5560، چین میں 3261 اور اسپین میں 1756 ہلاکتیں کورونا وائرس کی وجہ سے ہوئی ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/33Lrwba

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times