
فرانس نےعراق میں تعینات اپنی فوج واپس بلانے کا فیصلہ کرلیا، دوسری جانب عراق کے پاس کورونا کے خطرے سے نمٹنے کے لیے طبی سہولیات تک موجود نہیں۔
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر فرانسیسی فوج کو عراق سے واپس بلانے کا فیصلہ کر لیا گیا، تقریبا دوسو فرانسیسی ٹرینر عراق میں موجود ہیں۔
فرانسیسی فوج نے کہا کہ امریکا کی زیر قیادت فوجی اتحاد نے فرانس کے فوجی دستے کی تعیناتی کو ایڈجسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ فوجی دستہ عراقی فوجیوں کی تربیت اور بغداد میں اتحادی افواج کے صدر دفتر میں امور سرانجام دے رہا تھا۔
دوسری جانب عراق میں کورونا کے باعث اب تک ستائیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ عراق کے صدر نے کہا کہ کورونا کے خطرے سے نمٹنے کے لیے ملک میں طبی سہولیات مطلوبہ معیار کے مطابق نہیں ہیں
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2UHnc8q
0 comments: