Thursday, March 26, 2020

اب ایسی ایپلیکیشن متعارف کہ ہر شعبہ عوام کی دہلیز پر دستیاب، تفصیلات آگئیں

وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میری حکومت نے آج ایک اور وعدہ نبھاتے ہوئے ICT سٹی ایپلیکیشن کے افتتاح کے ذریعے شہری حکومت کے تمام شعبوں کو براہ راست عوام کی دہلیز پر دستیاب بنا دیا۔

کورونا جیسی وبا کے دوران اسکی اہمیت اور بھی بڑھ چکی ہے۔ اس ایپلیکیشن کے ذریعے کم و بیش 43 مختلف خدمات آن لائن فراہم کی جارہی ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کا کہنا تھا کہ ای-پولیسینگ، ہنگامی خدمات، شناختی کارڈ، ڈومیسائلز، پاسپورٹ، اسلحہ لائسنس، گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی، پیدائش و وفات کے سرٹیفکیٹس سمیت متعدد خدمات اسکا حصہ ہیں۔

اس ایپلیکیشن کے ذریعے ادویات اور اشیائے ضروریہ کی قلت کی صورت میں انتظامیہ کی فوری مداخلت کی راہ بھی ہموار ہوگی۔ عمران خان نے کہا کہ اس سے عوام کو سرکاری دفتروں کے چکر کاٹنا پڑیں گے نہ ہی طویل قطاروں میں کھڑے ہوکر انتظار کی زحمت گوارا کرنا ہوگی۔ اسلام آباد میں کامیاب آزمائشی دورانیے کی تکمیل پر اسے دیگر شہروں میں بھی متعارف کروائیں گے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3amqkxr

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times