
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کے اقدامات کے بعد آٹا، دال، گھی، سبزیوں اورپھل کی قیمتوں میں کمی ہوئی، معاشی استحکام آنے کے بعد ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں تین فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
بیورو اسٹیٹکس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی 11.6 فیصد پر آگئی ہے۔ قیمتوں میں ہونے والی کمی کے بعد شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا اور وزیراعظم عمران خان کے اقدامات کو سراہا۔
یاد رہے کہ پانچ مارچ کو وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا تھا جس میں وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے ترجمانوں کو پی ایس ڈی پی پر بریفنگ دی تھی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کے مثبت اقدامات کو اعداد وشمار کے ساتھ اجاگر کریں، میڈیا پر مکمل اعداد وشمار کے ساتھ جایا کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی میں کمی کے لیے تمام اقدامات کی نگرانی خود کر رہا ہوں۔
یاد رہے کہ 2 مارچ کو سینیٹ اجلاس میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا تھا کہ مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ تھا کہ مہنگائی کی شرح 14.6 سے کم ہوکر 12.4 فیصد ہوگئی، کمی کی وجہ تیل اور ڈیزل میں پانچ روپے فی لیٹر کمی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2W2WIk2
0 comments: