Thursday, March 19, 2020

ابتدائی تیس میں منٹ میں تیزی کے بعد اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار

ابتدائی تیس میں منٹ میں تیزی کے بعد اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار
کوروناوائرس کے سبب دنیا بھر کی طرح پاکستان اسٹاک مارکیٹ بھی شدید مندی کا شکار ہے۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس30129 پر تھا اور ابتدائی تیس میں منٹ میں تیزی بھی دیکھی گئی۔

مارکیٹ کھلتے ہی انڈیکس میں 750 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ بھی ہوا۔ جمعہ کے روز اسٹاک مارکیٹ میں مندی زیادہ دیر برقرار نہیں رہ سکی اور انڈیکس تیزی سے نیچے آگیا۔

اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک انڈیکس میں مجموعی طور پر6 پوائنٹس کی آچکی تھی۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو شدید مندی کا رجحان رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 30 ہزار 416 پوائنٹس سے ہوا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا اختتام 30 ہزار 129 کی سطح سے ہوا، آج 238,267,900 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 9,417,662,147 بنتی ہے۔

گزشتہ دو ہفتے سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار ہے اور تقریبا 40 ہزار پوائنٹس کی کمی ہوچکی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ نہ صرف پاکستان اسٹاک مارکیٹ بلکہ دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2WxScKL

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times