
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گلوکار علی ظفر نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا گانا میلہ لوٹ لیا یوٹیوب پر 10 لاکھ ویوز آئے ہیں اور یوٹیوب پر گانے کو دس لاکھ سے زائد لوگوں نے دیکھ لیا ہے۔
علی ظفر کا کہنا ہے کہ گانے کا وعدہ کیا تھا جو مداحوں کے لیے پورا کردیا، مجھے اس گانے میں کسی نے اسپانسر نہیں کیا، میلہ لوٹ لیا صرف مداحوں کے لیے بنایا ہے۔
گلوکار کا کہنا تھا کہ میں جو بھی کام کرتا ہوں صرف مداحوں کے لیے کرتا ہوں، میں نے یہ گانا صرف مداحوں کے لیے ہی بنایا ہے۔
علی نے اپنی اہلیہ عائشہ کو پروگرام میں سالگرہ کی مبارک باد بھی پیش کی، انہوں نے اہلیہ کو گانا گاکر پروگرام میں سالگرہ کی مبارک باد دی۔
واضح رہے کہ آج علی ظفر نے اپنے وعدے کے مطابق گانا ریلیز کیا جس کے بول ہیں ’رات بھر ڈانس کیا، میلہ لوٹ لیا۔‘ گانے کو مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔
خیال رہے کہ علی عظمت کی جانب سے الزامات لگانے کے بعد علی ظفر نے مداحوں کے اصرار پر گانا بنانے کا فیصلہ کیا تھا، علی عظمت نےایک ٹی وی پروگرام میں کہا تھا کہ ’تیار ہیں‘ گانے کو ناکام کرنے کے لیے بلاگرز کو استعمال کیا گیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/39fciNl
0 comments: