
ذرائع کے مطابق بلوچستان میں کوئٹہ کے قریب کوئٹہ کراچی شاہراہ پر شہر قائد سے جانے والی مسافر کوچ مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک جبکہ 11 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ ٹرک اور مسافر کوچ کے آپس میں ٹکرانے کے باعث پیش آیا، حادثے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے فوری طبی کارروائیاں سرانجام دیتے ہوئے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔
یاد رہے کہ دو ماہ قبل کوئٹہ میں کان مہترزئی کے قریب قومی شاہراہ پر پنجاب سے آنے والی والی مسافر کوچ مخالف سمت سے آنے والی پک اپ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 12 افراد جل کر جاں بحق ہوگئے تھے۔
لیوز ذرائع کا کہنا تھا کہ پک اپ میں ایرانی تیل کے کین بھرے ہونے کے باعث دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/39fsbn4
0 comments: