
اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو کاروبار کے آغاز پر ہی شدید مندی کا رجحان رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 60 ہزار 60 پوائنٹس پر ہوا اور آغاز میں ہی انڈیکس منفی زون میں ٹریڈ کرنے لگا۔
ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 968 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 35 ہزار 92 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا نظر آیا۔
کے ایس ای 100 انڈیکس میں ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 10,986,200 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 615,236,323 بنتی ہے۔
گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں انڈیکس 3 دن فریز ہوا اور پیر، جمعرات، جمعہ کے روز مندی کے باعث کاروبار کو 45 منٹ کے لیے روکا گیا تھا۔ گزشتہ ہفتے کے اختتامی روز جمعہ کو کاروبار کاروبار کا اختتام 104 پوائنٹس کمی کے ساتھ 36 ہزار 60 پوائنٹس پر ہوا تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2WkrJjJ
0 comments: