Monday, March 2, 2020

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹوئٹر پر ایسا کیا پیغام دیا؟ کرکٹ کے حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹوئٹر پر ایسا کیا پیغام دیا؟ کرکٹ کے حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی
پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کوئی حوالہ دیے بغیر ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’میں سمجھ چکا ہوں کہ آپ اپنا کام مکمل کرنے تک ہی اہم ہیں‘۔

ان کے سوشل میڈیا پر پیغام کو ذومعنی قرار دیا جارہا ہے تاہم میچ کے دوران وہ ڈگ آؤٹ میں ران پر پٹی باندھے دکھائی دیے۔

پشاور زلمی کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کراچی کنگز کے خلاف میچ سے قبل اس وقت دھچکہ لگا جب کپتان ڈیرن سیمی ان فٹ ہونے کی وجہ میچ میں شریک نہیں ہوئے ان کی جگہ فاسٹ بولر وہاب ریاض کپتان کے روپ میں نظر آئے۔

 

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آسٹریلوی بیٹسمین شین واٹسن بھی مکمل فٹ نہیں ہیں، انہوں نے پیر کی شام قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں شرکت نہیں کی۔

شین واٹسن ملتان کے میچ میں فٹنس مسائل سے دوچار ہوئے تھے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2PHNC8J

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times