
قبلہ ایاز کا کہنا تھا کہ عام حالات میں مساجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی میں غفلت کا عذر قبول نہیں، کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے گھروں میں نماز کی ادائیگی کا عذر مجبوری تصور ہوگی۔
قبلہ ایاز کا کہنا تھا کہ قوموں پر مشکلات آتی ہیں لیکن ان کامقابلہ کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے، وائرس سے بچاؤ کے لیے معاشرتی دوری، احتیاطی تدابیر کا اہم حصہ ہے۔
چیئرمین اسلامی نظرہاتی کونسل کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ عوام تعاون کریں اور احتیاط سے کورونا کو شکست دیں، ریاست جو بھی قدم اٹھاتی ہے وہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہی ہوتے ہیں۔
قبلہ ایاز کا کہنا تھا کہ پابندیوں پر عمل درآمد سے ایمان کو نقصان نہیں ہوتا، احتیاط سنت سے ثابت ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/397mxmb
0 comments: