Friday, March 20, 2020

مشکل کے اس گھڑی میں ایران پرعائد پابندیاں ختم کر دی جائیں، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

مشکل کے اس گھڑی میں ایران پرعائد پابندیاں ختم کر دی جائیں، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے ایران پرعائد پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران وسائل کا استعمال کرکے لوگوں کی قیمتی جانیں بچاسکے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا عالمی برادری غیرمعمولی وباسےلڑرہی ہے، ایسے مشکل، چیلنج کے دور میں بطور لیڈرز درگزر کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ اس مشکل وقت میں ایران پرعائد پابندیاں ختم ہونی چاہئیں، ایران وسائل کا استعمال کرکے لوگوں کی قیمتی جانیں بچاسکے۔

وزیر خارجہ نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ ایران میں کرونا سے ہر 10منٹ بعدایک شخص کی موت ہو رہی ہے، ایران میں ہرگھنٹے کےدوران 50لوگ وائرس کا شکار ہو رہے ہیں، عالمی رہنماؤں ،یواین سیکرٹری جنرل کے بیان کی روشنی میں ردعمل دیناہوگا، انسانیت کو بچانے کیلئے متحد ہوکر فوری اور مربوط عالمی ردعمل دیناہوگا۔

 

یاد رہے گزشتہ روز ایرانی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ملک میں کرونا وائرس کے نتیجے میں ہر 10 منٹ میں ایک شخص ہلاک ہورہا ہے اور ہر گھنٹے میں 50 افراد وائرس میں مبتلا ہورہے ہیں۔

ترجمان نے کہا تھا کہ ملک میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 18407 ہوچکی ہے جبکہ 1284 افراد وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ ایران کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، حکومت نے اسکول، یونیورسٹیز کو بند رکھنے، کھیلوں، ثقافتی اور مذہبی اجتماعات پر پابندی عائد کردی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2xecLBe

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times