
نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ سندھ کے شہری کورونا وائرس کی وبا کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے، اگر معاملے کی حساسیت کو نہ سمجھا گیا تو لاک ڈاؤن کی طرف جائیں گے جس سے عوام کو زیادہ مسائل پیش آسکتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہمارے سامنے چین اور اٹلی کی مثالیں موجود ہیں، چین نے وبا آتے ہی شہروں کو لاک ڈاؤن کیا جس کے بعد وائرس پر کنٹرول کیا گیا، اسی طرح اٹلی کی حکومت نے اپنی عوام کو بھی بتایا مگر وہاں کے لوگوں نے معاملے کی حساسیت کو نہ سمجھا جس کی وجہ سے صورت حال خراب ہوئی۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ اگر ہم نے اقدامات نہ کیے تو چیزیں ہاتھ سے نکل جائیں گی، ہم نے صوبے کے تعلیمی ادارے بند کیے تو لوگوں نے تفریح مقامات کا رخ کرلیا، میرے بس میں ہو تو شہریوں کو زبردستی گھروں میں بند کردوں۔
مزید پڑھئے: حکومت سندھ کا بڑا فیصلہ؛ ایکسپو سینٹرمیں 10 ہزاربستروں پرمشتمل کورونا اسپتال قائم
گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ کراچی کے ایکسپو سینٹر میں 10 ہزار بستروں پر مشتمل اسپتال قائم کیا جائے گا۔
سندھ میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 211 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں، محکمہ سندھ کے مطابق سکھر 151، کراچی 59 اورحیدرآباد میں ایک شخص میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے،
کورونا سے نمٹنے کے لئے حکومت سندھ اقدامات میں پیش پیش ہے اور روازنہ کی بنیاد پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی کی زیرصدارت اجلاس ہو رہے ہیں جس میں اہم فیصلے کئے جاتے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2IZUFWp
0 comments: