Monday, March 9, 2020

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں وزارت توانائی کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کا آج وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت 11 نکاتی ایجنڈے پر اجلاس منعقد ہوگا، جس میں کابینہ بھارت سے کیڑے مار ادویات در آمد کرنے کی درخواست پر غور کرے گی۔

وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری حکومت کے خصوصی اقدامات پر بریفنگ دیں گے جبکہ کابینہ حفاظتی آلات کی برآمد پر پابندی کی بھی منظوری دے گی اور حکومت کے خود مختاراداروں،محکموں کی تشکیل نو سے متعلق رپورٹ بھی پیش ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں چیئرمین ایس ای سی پی کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی، اجلاس کے دوران گریڈ 1 تا 15 اسلام آباد کے ڈومیسائل پر نوکری کوٹہ دگنا کرنے اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کے جنرل مینجر ایڈمن کی منظوری بھی شامل ہے۔

کابینہ کےاب تک فیصلوں کی عملدرآمدرپورٹ بھی اجلاس میں پیش کی جائے گی جبکہ کابینہ پاکستان حلال اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی کی منظوری دے گی اور ای سی سی اجلاس کے فیصلوں کی توثیق بھی کرے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2TDjOMU

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times