Tuesday, March 3, 2020

عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی بین کٹنگ بھی پاکستان معترف، پاکستان کو خوش قسمت ملک قرار دے دیا

عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی بین کٹنگ
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی بین کٹنگ نے کہا ہے کہ پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ درست تھا لیکن ہم بنائے جانے والے منصوبے پرعمل درآمد نہیں کرسکے۔ انہوں نے اپنی ٹیم کی شکست کے حوالے سے کہا کہ ہماری پارٹنرشپ نہیں لگی اور پھر باؤلنگ میں بھی رنز نکل گئے۔

عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شکست کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ ہماری اہم موقع پر وکٹیں گر گئیں۔ اس ضمن میں انہوں نے باؤلرز کو بھی کریڈٹ دیا۔

بین کٹنگ کا کہنا تھا کہ جب آپ بڑے اسکور کا تعاقب کر رہے ہوتے ہیں تو آپ کو تھوڑی خوش قسمتی کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ لاہور قلندرز کے باؤلرز نے بہترین باؤلنگ کی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی نے پی ایس ایل کو بہترین ٹورنامنٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہاں وکٹیں سلو ہیں لہذا رنز کرنے میں مشکل ہوتی ہے۔

بین کٹنگ نے کہا کہ باؤنڈری چھوٹی ہیں جس کا بلے بازوں کو فائدہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں باؤلنگ کا معیار بہت شاندار ہے۔

عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی بین کٹنگ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان بہت خوش قسمت ہے کہ یہاں فاسٹ باؤلنگ کا ٹیلنٹ موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں زیادہ تر باؤلرز کی اسپیڈ 150 سے 140 کے درمیان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بین ڈنک اچھے کھلاڑی ہیں اور انہوں نے بہترین اننگز کھیلی ہے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ بین ڈنک لاہور قلندر کے لیے آئندہ میچوں میں بھی اچھا کھیلیں گے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فائیو کے 16 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے ٹورنامنٹ کی پہلی فتح سمیٹتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 37 رنز سے شکست دے دی ہے۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اہم میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 210 رنز کا ہدف دیا لیکن مہمان ٹیم 172 رنزہی بنا سکی اور شکست سے دوچار ہوگئی۔ اس طرح لاہور قلندر نے فتح کا مزا چکھ لیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/32L5CEr

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times