Sunday, March 1, 2020

کرکٹ میدانوں کے باہر بھی شاہد آفریدی چھا گئے، اسپیشل ایتھلیٹ کی مدد کا اعلان کردیا

شاہدآفریدی
شاہدآفریدی نے اسپیشل اولمپکس کی گولڈ میڈلسٹ ساجدہ بی بی کی امداد کا اعلان کردیا ہے۔

2019 کے اسپیشل اولمپکس کے ٹینس ڈبلز گولڈ میڈل حاصل کرنے والی ساجدہ کی والدہ نے معاشی مسائل کی بنا پر شاہد آفریدی سے تعاون کیاپیل کی تھی۔

 

سابق ٹیسٹ کپتان شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ‏پاکستان کے لیے ساجدہ بی بی کی کامیابی فخر کا باعث ہے، میرا یہ وعدہ ہے کہ میں خود ذاتی طور پر آپ کی مدد دو دن میں کروں گا۔

گزشتہ برس ساجدہ کی کامیابی کے بعد جب اس کے مشکل حالات سے متعلق تفصیلات سامنے آئی تھیں تو شاہد آفریدی نے ایک ٹوئٹ میں نوجوان کھلاڑی پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے ہرممکن مدد کا وعدہ کیا تھا۔

 

گولڈ میڈلسٹ ٹینس پلیئر ساجدہ کی والدہ گھروں میں کام کاج کرتی ہیں اور والد کرایہ کا رکشہ چلاتے ہیں۔ٹوئٹر پر شاہد آفریدی کے مداحوں نے ان کے اس اعلان کو سراہا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/38eS5Ge

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times