
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دیئے گئے بیان میں جاوید آفریدی نے کہا ”کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں احتیاطی تدابیر کے طور پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ پی ایس ایل کو ہمارے فینز اور غیر ملکی کرکٹرز نے مشکل وقت میں کامیاب بنایا۔ اس مشکل وقت میں ہم اپنے غیر ملکی کرکٹرز کے ہر فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔ اپنے فینز کیلئے ہم پی ایس ایل کو جاری رکھیں گے“۔
کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں احتیاطی تدابیر کے طور پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔پی ایس ایل کو ہمارے فینز اور غیر ملکی کرکٹرز نے مشکل وقت میں کامیاب بنایا۔ اس مشکل وقت میں ہم اپنے غیر ملکی کرکٹرز کے ہر فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔ اپنے فینز کے لیے ہم پی ایس ایل کو جاری رکھیں گے
— Javed Afridi (@JAfridi10) March 13, 2020
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز متاثر ہوئے ہیں وہیں غیر ملکی کھلاڑیوں کی واپسی کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔ پی سی بی نے بھی غیر ملکی اور مقامی کھلاڑیوں کو پیشکش کی ہے کہ جو کھلاڑی جانا چاہتا ہے وہ چلا جائے اور اگر کوئی مقامی کھلاڑی بھی پی ایس ایل سے دستبردار ہونا چاہے تو اسے کوئی روک ٹوک نہیں ہے۔
اس سے قبل جاوید آفریدی نے کہا تھا کہ میرا کرکٹنگ معاملات سے تعلق نہیں تاہم میری خواہش تھی کہ ہاشم آملہ اور ڈیرن سیمی کھیلیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کو بہت محنت کے بعد پاکستان لائے، فینز کی مدد سے پاکستان سپر لیگ کامیاب ہوئی۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل فائیو کے شائقین کیلئے افسوسناک خبر، غیر ملکی کھلاڑیوں نے بالآخر اہم فیصلہ لے لیا
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فائیو کے غیر ملکی کھلاڑیوں نے وطن واپسی کیلئے کراچی سے دو فلائٹس میں سیٹیں بک کرالیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2W7ZiFI
0 comments: