Saturday, March 14, 2020

مسافر گھروں سے نکلنے سے پہلے پی آئی اے شیڈول چیک کرلیں، اہم تفصیلات آگئیں

لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پاکستان ایئر لائن کی 12 پروازیں منسوخ ہوگئیں
مسافروں کی کمی اور خلیجی ممالک کی پابندی کے باعث لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پاکستان ایئر لائن کی 12 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔

کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے 12 پروازیں منسوخ ہوگئیں، پی آئی اے کی پروازیں مسافروں کی کمی اور خلیجی ممالک کی پابندی کے باعث منسوخ ہوئیں۔

پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق منسوخ ہونے والی پروازوں میں اندرون اور بیرون ملک کی پروازیں شامل تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی اور نجی ایئر لائنز کی نو پروازیں تاخیر ہیں جبکہ 7 کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس، سعودی عرب نے بین الاقوامی پروازوں پرپابندی لگادی

یاد رہے کہ سعودی عرب نے کورونا وائرس کی وجہ سے بین الاقوامی پروازوں پر دو ہفتوں کیلئے پابندی عائد کر دی ہے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس کے اکتالیس نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 86 ہوگئی ہے۔

 

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2wV1Yfn

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times