
دوسری جانب سعودی عرب نے دنیا بھر کیلئے پروازیں دو ہفتے کیلئے معطل کردی ہیں۔
سی اے اے نے پی آئی اے کو جدہ اور مدینہ میں پرواز لانے کی اجازت دے دی، سعودی حکومت کی رضامندی کے بعد اب پاکستان سے خالی جہاز جدہ اور مدینہ میں لینڈ کرسکیں گے جہاں سے وہ عمرہ زائرین اور مسافروں کو واپس لائیں گے۔
دوسری جانب سعودی ایوی ایشن نے کمرشل پروازیں دو ہفتوں کے لیے منسوخ کردی ہیں، بیرون ملک سے کوئی پرواز سعودی عرب نہیں آئے گی، سعودی سول ایوی ایشن نے باقاعدہ ٹائم بھی جاری کردیا، پی آئی اے کو بھی پروازوں کی بندش سے متعلق آگاہ کر دیا گیا۔
سعودی حکومت نے اقامہ اور ویزہ ہولڈرز کو واپسی کیلئے 72 گھنٹے کا ٹائم دیا تھا، قومی ایئرلائن سمیت ملکی اور غیر ملکی ایئرلائنز کی جانب سے 150 پروازیں آپریٹ ہوئیں، ملکی پروازوں سے 45 ہزار مسافروں کو سعودی عرب لیجایا اور واپس لایا گیا۔
مزید پڑھیں: کورونا وائرس، سعودی عرب نے بین الاقوامی پروازوں پرپابندی لگادی
گزشتہ روز سعودی عرب نے کورونا وائرس کی وجہ سے بین الاقوامی پروازوں پر دو ہفتوں کیلئے پابندی عائد کر دی۔
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے اکتالیس نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 86 ہوگئی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3aU5Rjh
0 comments: