
پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 5 کا 15واں میچ آج پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈم میں کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔ اس سے قبل پشاور زلمی کا اسلام آباد یونائیٹڈ کےساتھ میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا۔
پی ایس ایل فائیو کے 14ویں میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔
پشاور زلمی 5 پوائنٹس کےساتھ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے اور کراچی کنگز 4 پوائنٹس کےساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔ دونوں ٹیموں نے 2، 2 میچز جیت رکھے ہیں۔
ملتان سلطانز 8 پوائنٹس کےساتھ اس وقت پہلے نمبر پر موجود ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دوسرے، اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے اور لاہور قلندرز چھٹے نمبر پر ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3cpULE2
0 comments: