
وفاقی دارالحکومت میں بدھ کی صبح ہلکے بادل چھائے رہے اور سردی کی شدت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسلام آباد کا درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو19 تک جا سکتا ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم کوئٹہ، ژوب، زیارت، پشین، سبی اور بارکھان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
شمال مشرقی بلوچستان میں بارش برسانے والا نیا سسٹم داخل ہوگیا ہے، جس کے بعد زیارت وگردنواح میں تیز بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
بارش کے ساتھ چمن اور دیگر بیشترعلاقوں میں مطلع ابرالود رہے گا اور تیز طوفانی گرد الود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ زیارت میں گرج چمک کیساتھ موسلا دہار براش سے نواحی علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی آسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مطلع ا برآ لود رہنے کےعلاوہ راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، گوجرنوالہ، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، لا ہور، فیصل آباد، سیا لکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، سا ہیوال، ملتان، خانیوال، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، بھکراور لیہ میں ساتھ بارش متوقع ہے۔
خیبر پختونخوا کے علاقے پشا ور، مردان، صوابی، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہاٹ، بنوں، کرم، چارسدہ، د یر، سوات، وزیرستان، ٹانک اور ڈ ی آئی خا ن کے اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ با رش ہوسکتی ہے۔
آزادکشمیر، سندھ اور گلگت بلتستان میں آج موسم خشک رہے گا۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ سب سے زیادہ سردی کالام اور استور میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/38hJfaR
0 comments: