
جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ واضح پلان کے ساتھ نہ آئے تو پی ایس ایل پر حکم امتناع جاری کر دوں گا ۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لاہورمیں گھنٹوں ٹریفک جام رہنے سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہورہاہے۔
ہزاروں شہری میچزکے دوران ٹریفک جام کی وجہ سے مشکلات کاشکارہوتے ہیں،کرکٹ میچزکی وجہ سے سارالاہوربندہوجاتاہے اورآلودگی بڑھ جاتی ہے۔
میچزکرانے کایہ مطلب نہیں ماحولیاتی آلودگی کونہ دیکھاجائے۔
لاہور ہائیکورٹ نے میچز کے دوران ایف سی کالج میں تعطیل دینے کا بھی نوٹس لیا اور سیکریٹری ایجوکیشن سے ایف سی کالج میں تعطیل کی وضاحت مانگ لی ہے ۔
جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ علم میں آیا ہے کہ میچ کی وجہ سے ایف سی کالج میں چھٹی دے دی گئی ۔ ایڈووکیٹ ابوزر سلمان نیازی نے عدالت میں بتایا کہ جی سر ایف سی کالج میں چھٹی میچ کی وجہ سے دی گئی ۔ عدالت نے 13 مارچ کو میچز کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں چھٹی دینے پر وضاحت طلب کر لی ہے ۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3cD7fZ6
0 comments: