
مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہو گا۔ جس میں 4 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں گندم کی امدادی قیمت کا تعین کیا جائے گا جبکہ کاروبار میں آسانیوں کے حوالے سے پیٹرولیم کے شعبے کی تجاویز کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس میں نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کے آئندہ مالی سال کے بجٹ تخمینے کے علاوہ ایسٹرن پروڈکٹس کی 2 کروڑ 25 لاکھ ریال کی سرمایہ کاری دینے پر غور کیا جائے گا۔
گزشتہ اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا تھا جس میں کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی سمری بھی شامل تھی۔
اس سے قبل اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 3 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دی۔ گندم درآمد کرنے کی اجازت 31 مارچ تک کے لیے دی گئی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Q2pP3u
0 comments: