Wednesday, March 18, 2020

لاہور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس جسٹس محمد قاسم خان نے حلف اٹھا لیا

لاہور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس جسٹس محمد قاسم خان نے حلف اٹھا لیا
لاہور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس جسٹس محمد قاسم خان نے حلف اٹھا لیا ہے۔

گورنر پنجاب چودھری سرور نے جسٹس محمد قاسم سے حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب کا اہتمام گورنر ہاؤس کے سبزہ زار میں کیا گیا۔

حلف برداری کی تقریب میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے اور تمام شرکاء کو مکمل اسکریننگ اور ہینڈ سینیٹائزنگ کے بعد تقریب میں آنے کی اجازت دی گئی۔

حلف برداری تقریب میں لاہور ہائی کورٹ کے ججز، وفاقی و صوبائی لاء افسران اور جوڈیشل افسران کے علاوہ سینئر وکلا نے بھی شرکت کی۔

حلف برداری کے بعد لاہور ہائیکورٹ پہنچنے پر چیف جسٹس محمد قاسم خان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ بہادر علی خان نے فاضل چیف جسٹس کا استقبال کیا، پولیس کے چاک و چوبند دستے نے فاضل چیف جسٹس کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Woosju

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times