Wednesday, March 11, 2020

کورونا وائرس کے باعث امریکا آزمائش میں،مختلیف ممالک میں سفرپر پابندی عائد کر دیا

کورونا وائرس کے باعث امریکا آزمائش میں،مختلیف ممالک میں سفرپر پابندی عائد کر دیا
کورونا وائرس نے سوپر پاور امریکا کو بھی آزمائش میں مبتلا کر دیا،پے در پے اموات کے باعث امریکی صدر نے مختلف ممالک پر تیس دن کے لیے سفری پابندیاں عائد کر دیں ۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بیماری کا بیج یورپ سفرکرنے والوں نے بویا ،یورپی یونین نے کورونا سے نمٹنے کےفوری اقدامات نہیں کیے تھے۔

امریکا میں تا حال ہزاروں افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں،متعدد افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔نئے کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

صورت حال کو دیکھتے ہوئے امریکہ نے یورپ سمیت دنیا کے کئی ممالک پر تیس دن کے لیے سفری پابندیاں عائد کردی ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ٹویٹر پیغام میں لکھا ہےکورونا سے بچنے کے لیے متاثرہ ممالک کے شہریوں کو امریکہ سے دور رکھنا ہوگا۔

اپنے پیغام میں امریکی صدر نے وائرس کو چیلنچ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی عوام سمیت دنیا بھر کو وائرس سے بچانے کے لیے تمام اختیارات استعمال لیے جائیں گے۔

امریکی صدر نے مزید لکھا کہ ہم مل کر کورونا کی تشخیص، علاج اور اس سے بچاؤ کی پالیسی بنا رہے ہیں۔ امریکا کورونا وائرس کے علاج سےمتعلق ویکسین بھی بنا رہا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2W57AOz

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times